مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں محرم کے جلوس نکالنے پر پابندی کے خلاف لوگوں نے مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی۔ سری نگر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی کے خلاف لوگ بینرز اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور پابندی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں پوری مذہبی آزادی دی جائے۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی جس پر ان کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔
مہر نیوز/ 25 نومبر/ 2012ء: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں محرم کے جلوس نکالنے پر پابندی کے خلاف لوگوں نے مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی۔
News ID 1751394
آپ کا تبصرہ